ٹیلر سوئفٹ نے میڈونا، ایڈیل اور ریانا کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس دنیا بھر میں کنسرٹ کے ذریعے 200 ملین ڈالر کمائے

بدھ 13 جولائی 2016 12:58

ٹیلر سوئفٹ نے میڈونا، ایڈیل اور ریانا کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) امریکی گلو کارہ ٹیلر سوئفٹ گذشتہ برس 170 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ فوربز کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔ٹیلر سوئفٹ کی گذشتہ برس کی آمدن 170 ملین ڈالر تھی اور انھوں نے مشہور گلوکارہ میڈونا، ایڈیل اور ریانا کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

برطانوی گلوکارہ ایڈیل فوربز کی فہرست پر نویں نمبر ہیں جبکہ میڈونا 12ویں اور ریانا 13ویں نمبر پر ہیں۔ٹیلر سوئفٹ نے گذشتہ برس دنیا بھر میں کنسرٹ کے ذریعے 200 ملین ڈالر کمائے۔ٹیلر سوئفٹ کے سابق بوائے فرینڈ کیلون ہیرس کا نام بھی فوربز کی فہرست میں شامل ہے۔فوربز کی فہرست میں شامل دولت کمانے والوں میں ون ڈائریکشن (110ملین ڈالر) اداکار کیون ہارٹ (87 ملین ڈالر) اور ڈی جے ہیورڈ سٹرن (85ملین ڈالر) بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فوربز میگزین کے سرورق پر کم کردیشیان کی تصویر چھاپی گئی ہے۔ سیلیبرٹی فہرست میں کم کردیشیاں کا 42واں نمبر ہے۔ فوربز کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس کم کردیشیاں نے اپنی چالیس فیصد دولت موبائل گیم ’کردیشیاں‘ سے کمائی۔اسی موبائل گیم کے بنانے والی کمپنی ’گلو موبائل‘ اگلے برس ایسی موبائل گیم متعارف کرانے کا پروگرام بنا چکی ہے جس میں ٹیلر سوئفٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

کیٹی پیری کا فوربز کی فہرست پر تیرہواں نمبر ہے اور گذشتہ برس کمائی جانے والی ان کی دولت کا اندازہ 41 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔فوربز کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی مشہور شخصیات نے گذشتہ ایک برس میں ٹیکس کی کٹوتی سے پہلے 5.9 ارب ڈالر کمائے جو کہ بھوٹان، گیمبیا اور بیلیز کے اجتماعی بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔میگزین ایڈیٹر زیک اومالی گرینبرگ کا کہنا ہے کہ اینٹرٹینمٹ کے لائیو پروگرام اب بھی سب سے زیادہ دولت کمانے کا ذریعہ ہیں۔

لائیو اینٹرٹیمنٹ کے علاوہ شائقین خواہ وہ چین میں ہیں یا سپین میں ویڈیو گیمز میں بڑی شخصیات کی تصاویر دیکھنے کیلیے رقم خرچ کرنے سیگریز نہیں کرتے جس سے مشہور شخصیات کی آمدن میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔فلمی صنعت میں جینیفر لیورینس ہالی وڈ کی مسلسل دو برسوں سے سب سے زیادہ معاوضہ کمانے والی اداکارہ ہیں۔ جنیفر لورینس نے گذشتہ برس 52 ملین ڈالر کمائے جبکہ اس سے ایک سال پہلے انھوں نے 46 ملین ڈالر کمائے تھے۔

اداکار ڈائن جانسن نے اپنی 64 ملین ڈالر کی سالانہ آمدن کی بدولت گذشتہ برس کے سب زیادہ کمائی کرنے والے رابرٹ ڈونی جونیئر کو مات دے دی ہے۔فوربز کی فہرست میں کچھ کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو (88 ملین ڈالر) ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر (68 ملین ڈالر)، لیونل میسی (81 ملین ڈالر) اور برطانوی فارمولہ ون ڈارئیور لیوس ہیملٹن (46 ملین ڈالر) نمایاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :