ایک اچھے اور پر امن معاشرے کی تعمیر میں کسی ایک فرد نہیں ،پورا معاشرہ شریک ہوتا ہے‘ افتخار ٹھاکر

بدھ 13 جولائی 2016 12:50

ایک اچھے اور پر امن معاشرے کی تعمیر میں کسی ایک فرد نہیں ،پورا معاشرہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ایک اچھے اور پر امن معاشرے کی تعمیر میں کسی ایک فرد کا ہاتھ نہیں ہوتا بلکہ اس میں پورا معاشرہ شریک ہوتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بعض ایسے شدید مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی اصل وجہ ہم لوگوں میں برداشت کی کمی ہے ۔

ایک اچھے اور پر امن معاشرے کی تعمیر میں کسی ایک فرد کا ہاتھ نہیں ہوتا بلکہ اس میں پورا معاشرہ شریک ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں رسول پاک کی زندگی کو دیکھنا چاہیے جنہوں نے اپنے کردار سے ثابت کیا ہے کہ سردار ، سیسہ سالار ، والد ، شوہر ، فاتح کیسے ہوتے ہیں ۔ ہمارے سامنے فتح مکہ کی مثال موجود ہے جب آپ اونٹنی پر سوار ہو کر مکہ میں داخل ہو رہے ہیں تو کمال رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب کے لئے معافی کا اعلان کرتے ہیں جن میں ان کے بڑے سے بڑے دشمن موجود تھے مگر آپ نے سب کو معاف کر دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی آپ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اخلاق کو اچھا بنانے کے ساتھ قوت برداشت پیدا کرنی چاہیے ۔ اس میں میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گااور میرے خیال میں الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ پرنٹ میڈیا بھی انتہائی مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔