لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم ”گوسٹ بسٹر “کا رنگارنگ پریمئیر

قطار در قطار بنا کر من پسند اداکاروں کی ایک جھلک کے لیے بے تاب رہے

بدھ 13 جولائی 2016 12:13

لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم ”گوسٹ بسٹر “کا رنگارنگ پریمئیر

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) ہالی ووڈ فلم گوسٹ بسٹر کا رنگا رنگ پریمیر لاس اینجلز میں جب ہوا تو پرستاروں کی بے چینی عروج پر رہی۔ قطار در قطار بنا کر من پسند اداکاروں کی ایک جھلک کے لیے بے تاب رہے۔امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوا گھوسٹ بسڑز کا پریمیر تو نگاہیں تلاش کررہی تھیں فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو۔

(جاری ہے)

پرستار تھے سینکڑوں کی تعداد میں جنہوں نے چمکتے دمکتے ستاروں کو دیکھ کر شور مچایا۔ توقع کی جارہی ہے کہ گھوسٹ بسٹرز کمائی کے کئی نئے ریکارڈ پاش پاش کرے گی ۔فلم کا کیا جارہا تھا بے صبری سے انتظار جس میں پرستاروں کو سنیما گھروں سے باہر نہ جانے کا پورا انتظام کیا گیا ہے۔ ہنگامہ خیزی ہے، ایکشن ہے، تھرلر ہے اور قدم قدم پر بدلتے لمحات کا خزانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :