سلمان خان نے فلم ”سلطان“ میں اپنی اداکاری سے سب کو گرویدہ بنا لیا

نکاح خواں نے سلمان خان کا انوشکاشرما کیساتھ نکاح پڑھانے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے لیا

بدھ 13 جولائی 2016 12:13

سلمان خان نے فلم ”سلطان“ میں اپنی اداکاری سے سب کو گرویدہ بنا لیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انوشکا شرما کے فلم ”سلطان“ میں نکاح کے لیے مولانافرید الزماں کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فلم ”سلطان“ میں اپنی اداکاری سے سب کو ہی گرویدہ بنا لیا ہے اور فلم باکس آفس پر راج کررہی ہے جب کہ فلم میں سلو میاں نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے جس میں انہیں شادی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے لیکن فلم میں نکاح کے مناظر کومہنگا ترین نکاح قرار دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے مولانا فرید الزماں کو فلم ”سلطان“ میں انوشکا شرما کے ساتھ نکاح پڑھانے کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا۔دوسری جانب مولانا فریدالزماں کاکہنا تھا کہ فلم میں سلمان کا نکاح پڑھانے میں 20 منٹ لگے اور یہ میری زندگی کا یادگار لمحہ تھا جب کہ نکاح کے بعد سلمان سے حقیقی نکاح پڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر انہوں نے جلد ہی شادی کی نوید سنائی اور دعا کا کہا۔

متعلقہ عنوان :