ایک شخص نے ٹرک خرید کر اسے بے گھر افراد کے لیے موبائل شاور بنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 جولائی 2016 04:16

ایک شخص نے ٹرک خرید کر اسے  بے گھر افراد کے لیے موبائل شاور بنا دیا

جب آپ اپنے علاقے میں کسی بے گھر شخص کو دیکھتے ہیں تو اس کی مدد کے لیے سب سے پہلے آپ کو ذہن میں کھانا اور گرم کپڑے دینے کا ہی خیال آتا ہے۔ تاہم یہ خیال شاید ہی کسی کے ذہن میں آئے کہ جب کسی کو کئی ماہ تک نہانے کی توفیق نہیں ہوگی تو وہ نئے کپڑے پہن کر انہیں خراب ہی کرے گا۔ یہی سوچ کر ایک شخص نے پیپلز موبائل شاور یونٹ بنایا ہے۔
سینٹ لوئس ، میسوری ، کے 31 سالہ پاسٹر جیک آسٹن نے 5000 ڈالر کا ایک سیکنڈ ہینڈ ٹرک خریدا اوراسے ایک موبائل شاور یونٹ سے بدل دیا۔

(جاری ہے)


اس یونٹ میں 2 شاور سٹال ہیں جہاں لوگ مکمل پرائیویسی کے ساتھ نہا سکتے ہیں۔ اس ٹرک میں سنک اور شیشے بھی لگے ہیں، جہاں لوگ شیو کر سکتے ہیں اور دانت صاف کر سکتے ہیں۔اس ٹرک میں گرم پانی پہنچانے کے لیے اس میں جنریٹر بھی لگائے گئے ہیں۔
جیک ہر ہفتے اس ٹرک میں مختلف علاقوں میں جاتا ہے اور اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جنہیں نہانے کا موقع بھی نہیں ملتا۔جیک کے مطابق ایک دن میں 60 افراد اس ٹرک میں نہاتے ہیں۔
جیک کا کہنا ہے کہ اگر ہم لوگوں کو صاف میں رہنے میں مدد کر سکے تو ہم انہیں امید دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :