کیکڑوں نے زیر آب گوپرو کیمرہ پا کر زبردست سیلفیاں لیں اور ویڈیو بنائیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 13 جولائی 2016 02:40

کیکڑوں نے زیر آب گوپرو کیمرہ  پا کر زبردست سیلفیاں لیں اور ویڈیو بنائیں

پچھلے ہفتے انگلینڈ میں ایک فیملی مچھلی کے شکار پر گئی تو انہیں مچھلی کی جگہ ایک گمشدہ گو پرو کیمرہ مل گیا، جو پچھلے سال گم ہوا تھا۔ اگرچہ کیمرہ بالکل بھی کام نہیں کر رہا تھا مگر اس میں موجود ایس ڈی کارڈ بالکل درست تھا۔

(جاری ہے)


ڈین روز، جسےیہ کیمرہ ملا ہے، نے ایس ڈی کارڈ میں موجود کلپ کو پوسٹ کیا تو وہ وائرل ہوگیا۔ ڈان روز کے ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے 14 گھنٹوں میں وہ شخص بھی مل گیا، جس کا یہ گوپرو کیمرہ تھا، اس نے کمنٹ میں بتایا کہ یہ کیمرہ اس کا ہے۔