ڈرگ کو رٹس صوبے کے حوالے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:25

سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) وفاقی حکومت نے پنجاب کی تمام ڈرگ کو رٹس کو صوبے پنجاب کے حوالے کر دیا ہے۔ڈرگ ایکٹ 1976ء میں تر میم کر تے ہو ئے ڈرگ عدالتو ں کے انتظا می امور صوبے کو دیئے گئے ہیں۔ اٹھا رویں تر میم کے تحت پنجاب کی لاہور،فیصل آباد، راو لپنڈ ی اور بہا و لپو ر کی ڈرگ کو رٹس کوصوبائی حکومت کے پاس پہلے سے تھیں۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ اور ملتان کی عدا لتوں جو دفاق کے ز یر انتظا م تھیں کو بھی اب صوبائی حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ان عدا لتوں میں جج لاہور ہا ئی کو رٹ کی منظو ری کے بعد تعینات کیے جا ئیں گے۔ اٹھا رویں تر میم سے پہلے پنجاب میں کام کر نے والی ڈرگ کو رٹس کا کنٹر ول وفاق وزارت قانون کے پاس تھا اور ان عدالتوں میں جو بھی جج تعینات ہو تا اس کا انو ٹیفکیشن وفاق حکومت جاری کرتی تھی۔

متعلقہ عنوان :