ویلر عذاب بنے رہے ،ٹریفک حادثات میں لڑکا جاں بحق ، دو سالہ بچے سمیت سترہ افراد زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:24

سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) ٹریفک حادثات میں اٹھارہ سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ دو سالہ بچے سمیت سترہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایمن آباد روڈ پر ٹبہ خان پور کے قریب نامعلوم کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار اٹھارہ سالہ خلیل اور تیرہ سالہ سفیان شدید زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں اٹھارہ سالہ خلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دیگر حادثات میں سیالکوٹ کینٹ فیملی پار ک کے قریب موٹر سائیکل اور کا ر کے تصادم میں سجاد،خواجہ صفدر روڈ پر ون ویلر کی ٹکر سے82سالہ موٹر سائیکل سوارنذیر احمد،کچہری چوک میں کرین کی زد میں آکر پیدل سڑک عبور کرنے والا محمد اسلم،کمانوالہ کے قریب مین روڈ پر گری بجلی کی تار موٹر سائیکل کے پہیہ میں لپٹنے سے محمد ارشد اور عبدالمجید،ڈسکہ روڈگھوئینکی کے پاس نامعلوم کار کی موٹر سائیکل کوٹکر سے14سالہ زوہیب علی،روڈس روڈ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے عدنان،ریلوے روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم میں وقار ،صباء،یاسمین، بشریٰ بی بی اور 2سالہ عبدالرحمٰن،ڈسکہ روڈ گھوئینکی سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گر کر ساجد،مرالہ روڈ ملکے کلاں کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں سجاول اور ساجدہ،ڈسکہ روڈ آڈھا سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ہیرہ اور عثمان شدیدزخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :