محکمہ جنگلی حیات و پارکس میں عبدالستار ایدھی کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:15

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) محکمہ جنگلی حیات و پارکس پنجاب میں ڈائر یکٹر جنرل خالد عیاض خان کی زیر صدارت عبدالستار ایدھی کی وفات پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی عامر مسعود ، ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن لاہور زاہد اقبال شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ میاں حفیظ احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاہور عبدالشکور منج ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مظہر امتیاز ، ڈسٹرکٹ افسر لاہور جاوید اعوان ، چیف ڈرافٹسمین شاہد اقبال اکاؤنٹس افسر چودھر ی محمد اسلم ، پلاننگ افسر حنیف الرحمن اور دیگر اہلکاران بھی موجود تھے، تعزیتی اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان اور تمام افسران و اہلکاران نے ایدھی فاؤنڈیشن انتظامیہ سے دلی طور پر اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عبدالستار ایدھی کی دکھی انسانیت خصوصاََ قدرتی آفات کے موقع پر گرانقدر سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔خالد عیاض خان نے عبدالستار ایدھی مرحوم کی انسانیت کی بھلائی اور بہتر ی کیلئے کی جانیوالی کاوشوں کومشعل راہ قرار دیا ۔تعزیتی اجلاس میں بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا ئے مغفرت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :