محکمہ صحت کے افسر وزیراعلیٰ کے اچانک دورے کا انتظار کئے بغیر کام کرنا سیکھیں۔ سلمان رفیق

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:13

لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ای ڈی اوز ہیلتھ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اچانک دورے کا انتظار کئے بغیر کام کرنا سیکھیں اور اپنے ضمیر کے مطابق ذمہ داریوں کو پورا کریں - ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کی مینجمنٹ ای ڈی اوز ہیلتھ کی لیڈر شپ کا امتحان ہے - انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے کمیٹی روم میں تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ہیلتھ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ علی جان خان ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مختار حسین سید ، تمام اضلاع کے ای ڈی اوز ، چیف منسٹر ہیلتھ روڈ میپ ٹیم ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پالیسی اینڈ سٹریٹیجک پلاننگ یونٹ ، WHO ,UNICEF کے نمائندوں اور پروگرام مینیجرز نے شرکت کی - اجلاس میں گزشتہ دو پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا - اعلی کارکردگی پر مشیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کو روٹین ایمونائزیشن کی کوریج میں بھی اس کمٹمنٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے - مشیر صحت نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب میں ممکنہ سیلاب کی صورت میں محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے والے خاندانوں کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے او رپولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی پلان تیار کیا جائے - خواجہ سلمان رفیق نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور دیگر صوبائی افسران کے ضلعی و تحصیل ہسپتالوں کے دورے کی رپورٹس میں خامیوں کی نشاندہی بارے متعلقہ اضلاع کے افسران سے باز پرس کی

متعلقہ عنوان :