پنجاب اسمبلی میں عبدالستار ایدھی کیلئے کی تعزیتی قرارداد جمع

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:07

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے عبدالستار ایدھی کی وفات کے حوالے سے تعزیتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے یہ مقدس ایوان معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتا ہے انہوں نے جہاں پاکستان میں ہمیشہ مذہب، قومیت، رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی وہیں بیرون ممالک میں بھی اپنی خدمات سے پاکستان کا نام روشن کیا جس کی بناء پر انہیں بہت سارے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

پوری قوم بے لوث خدمات پر اُن کر خراج تحسین پیش کرتی ہے اور بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے۔