نوشہرہ پاسپورٹ آفس میں آگ بھڑک اٹھی

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:06

نوشہرہ((اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) نوشہرہ پاسپورٹ آفس میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے آنافانا دفتر کے تمام کمپیوٹرائز نظام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پورا کمپیوٹرائز نظام جل کر خاکستر مقامی پولیس اور فائر برئیگیڈ کے عملے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پاسپورٹ آفس واقع الجمیل پلازہ نوشہرہ کینٹ میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی آگ لگ جانے کے باعث پاسپورٹ آفس کے کمپیوٹرائز نظام بری طرح متاثر ہوا جس کے باعث اگلے روز دفتری امور ٹھپ ہوکر رہ گئے

متعلقہ عنوان :