طالبہ نے تمام ریکارڈ توڑڈالے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:06

پیرمحل (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) ڈاکٹر بننے کا عزم فضائیہ ڈگری کالج شورکوٹ کینٹ کی طالبہ عائزہ ناصر دخترپروفیسر ناصر محمود نے فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ میٹرک کے امتحان میں 1050نمبر میں سے 1024نمبر حاصل کرکے فضائیہ ڈگری کالج شورکوٹ کینٹ کے تمام ریکارڈ توڑڈالے طالبہ عائزہ ناصر کی کامیابی کاسہرا جملہ پرنسپل ریٹائرڈگروپ کیپٹن چوہدری منیراور جملہ اساتذہ کی شبانہ رو زمحنت او روالدین کی دعاؤں کاثمر ہے طالبہ عائزہ ناصر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ڈاکٹربن کر ملک وقوم کی خدمت کاعز م لیے ہوئے ہیں

متعلقہ عنوان :