Live Updates

عمران خان خاموشی سے پاکپتن آتے جاتے رہے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:06

پاکپتن (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے روحانی گھرانے مانیکافیملی کی مطلقہ مریم سے شادی کی خبروں سے شہر بھر میں ہلچل کئی شہریوں نے اسے خوش آئند قدم اور متعدد نے طلاق دینے کے ڈر سے بری روایت قائم ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان شادی سے قبل رات کی تاریکی میں چار مرتبہ پاکپتن انکے گھر آئے اور دربار بابا فرید پر حاضری بھی دی ، زرائع کے مطابق چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے روحانی گھرانے سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا کی عزیزہ اور خاور مانیکا کی سالی مریم سے تیسری شادی کی مریم کی پہلی شادی عامر سیال نامی شخص سے ہوئی جس سے دو بیٹے ہونے کے بعد مریم نے عامر سیال سے طلاق لے لی چئیر مین پی ٹی آئی شادی سے قبل چار مرتبہ انکے گھر پاکپتن آئے اور رات کی تاریکی میں دربار بابا فرید پر حاضری بھی دی چئیر مین پی ٹی آئی کی شادی کی ہیٹرک پر پاکپتن کے کچھ شہریوں نے اسے خو ش آئند قدم اور متعدد نے طلاق دینے کے ڈر سے بری روایت قائم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :