گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ایدھی کیلئے دعائی تقریب

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:04

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ڈاکٹر فرحت سلیمی نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے اپنی تمام عمر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور ان کی خدمات کو ناصرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ‘ عبدالستار ایدھی کی زندگی نوجوان نسل کیلئے مشعل رہا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت دونوں کو سنوارا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ میں عبدالستار ایدھی کیلئے منعقدہ ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں رجسٹرار پروفیسرہ عذرا سبطین ، پروفیسرہ نائلہ ارشد کے علاوہ ڈین آف فیکلٹیز،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ،فیکلٹی سٹاف ممبران اور یونیورسٹی سٹاف نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں ڈاکٹر خلیل نے عبدالستار ایدھی کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کروائی۔

متعلقہ عنوان :