مسائل ومشکلات کی دلدل سے ملک وقوم کو باہر نکالا جارہا ہے،رانا عبدالستار
محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:04
سیالکوٹ(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک وقوم کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کا عزم کررکھا ہے اسی وجہ سے مسائل ومشکلات کی دلدل سے ملک وقوم کو باہر نکالا جارہا ہے جس میں حکومت کو بڑی حد تک کامیابی بھی ہوئی ہے ۔ اگوکی میں اپنے عوامی رابطہ دفتر میں معززین علاقہ اور کارکنوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایااور مسلم لیگ ہی پاکستان کو مسائل ومشکلات سے باہر نکال کر ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنائے گی تاہم جو لوگ ملک وقوم کے خلاف منفی سیاست کررہے ہیں انہیں ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا ۔
رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار نے کہا کہ پاک فوج کی عظیم جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان سے دہشت گردی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ اب دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے گا اور ساری پاکستانی قوم چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان عظیم اسلامی فلاحی مملکت ہوگا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی قوم ترقی یافتہ قوم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہ ہے ۔
مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.