وولٹیج کی کمی بیشی،ٹرپنگ خالق نگر میں عوام کی قیمتی اشیاء جل کر خاکستر،واپڈا ملازمین رشوت مانگنے لگے
محمد علی منگل 12 جولائی 2016 20:02
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) لیسکوسب ڈویژن صوفیہ آباد کے علاقے خالق نگر میں گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کے کم وولٹیج آنے اور بعض اوقات انتہائی ذیادہ وولٹیج کے آنے کی وجہ سے عوام کی گھریلو قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہونے لگیں،تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن صوفیہ آباد کے علاقہ خالق نگر میں بجلی کی بار بار ٹرپنگ،وولٹیج کی کمی بیشی معمول بن گئی،متعلقہ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ شفیق سے اہل علاقہ نے متعددبار رابطہ کیا لیکن لائن سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر کا کام ہونے والا ہے جس کی وجہ سے آئے روز بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے،اگر اہل علاقہ مل کر رقم مجھے دیں تو ان کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے،اہل علاقہ خالق نگر نے کئی بار واپڈا کے ملازمین کو شکائت درج کروائی لیکن مسئلہ جوں کا توں ہی رہا،جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کے ڈیجیٹل میٹروں کے جلنے کی شکائت بھی عام ہونے لگی،جس کی تبدیلی کا بوجھ بھی صارف کو برداشت کرنا پڑتا ہے،لائن لاسزپورے کرنے کے لئے صارفین کو اوورریڈنگ ڈالنا یا ڈیڈکشن بل سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے، خالق نگر کی عوام گزشتہ کئی ہفتوں سے بجلی کی آنکھ مچولی اور وولٹیج کی کمی بیشی کے عذاب میں مبتلا ہے،کم زائد وولٹیج ہونے سے گھروں کا قیمتی سامان جس میں پنکھے،فریج ،ٹی وی کمپیوٹرزودیگر اشیاء خراب ہورہی ہیں،خالق نگر کی عوام کا چیف ایگزیکٹولیسکوسے ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ سے بازپرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.