میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 20 جولائی کو ہوگا

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:57

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانات 2016ءء کے سالانہ نتائج کا اعلان 20 جولائی کو کرینگے سرگودھا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج تیاری کے آخری مراحل میں ہیں اور اس وقت رزلٹ کی چھان بین کا کام جاری ہے بورڈ کے ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 20 جولائی کو کیا جائیگا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان چیئرمین تعلیمی بورڈ ایک روز قبل 19 جولائی کو شام 6 بجے کرینگے جبکہ سرگودھا بورڈ میں 20 جولائی کو پوزیشن ہولڈر طلباء کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائیگی جس میں انہیں انعامات سے نوازا جائیگا۔