”نادان ہے سمجھتا نہیں ہے “

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:50

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) محکمہ موسمیات کی جانب سے بار بار موسم برسات میں زیادہ بارشوں کی پیشگوئی اور سیلاب کے خطرات سے پیشگی آگاہی کے باوجود سرگودھا اور صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں دریاؤں اور طغیانی والے ندی نالوں کے قریب تاحال لوگ آباد ہیں جس کی وجہ سے بڑا جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ پہاڑی‘ ندی نالوں اور دریاؤں میں بارشوں کی وجہ سے پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور جہاں پر دریاؤں کا لیول برابر نہیں ہے ان علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے سرگودھا شہر میں بھی گٹروں کی ڈی سلٹنگ کا ٹھیکہ ہونے کے باوجود شہر بھر کے اکثر گٹر بند پڑے ہیں بارشوں کی صورت میں سرگودھا شہر میں بھی پانی کھڑے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہیں انتظامیہ کو فوری طور پر گٹروں کی صفائی کیلئے اقدامات کرنا ہونگے۔