عبدالستار ایدھی کے نام سے سڑک منصوب

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:47

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) سرگودھا میں عبدالستار ایدھی کے نام سے سڑک منصوب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق ڈیری روڈ کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کئے جانے کا امکان ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ نے سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور تاجروں کی مشاورت کے بعد ڈیری روڈ کا نام عبدالستار ایدھی روڈ رکھ دیا جائیگا تاہم دوسری تجویز پرانی پٹھہ منڈی روڈ کو بھی عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے تاجروں کی اکثریت نے دونوں سڑکوں میں سے جس سڑک کی سفارش کی اس سڑک کا نام عبدالستار ایدھی کے نام پر رکھ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :