سرگودھا میں گرمی اور حبس کا راج

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 12 جولائی 2016 19:47

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی12 جولائی ۔2016ء ) سرگودھا اور گردونواح میں منگل کے روز بھی گرمی اور حبس کا راج رہا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے باعث حبس میں اضافہ ہونے سے برف کے نرخ بھی بڑھ گئے جبکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کا برا حال تھا شہریوں نے واپڈا حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ رات کے وقت نہ کریں گرمی اور حبس کی وجہ سے رات کے اوقات میں بجلی کی بندش شہریوں کیلئے مشکلات کا موجب بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :