عوام کوزندگی کے ہرشعبہ میں بھرپور ریلیف فراہم کرنا مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے،فرمان علی مغل

منگل 12 جولائی 2016 15:35

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ اس وقت ملک نازک ترین دور سے گزررہا ہے، یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشی بحران اور توانائی کے مسائل مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو ورثے میں ملے ہیں ،14 ،15سالوں کے مسائل چند مہینوں میں حل نہیں ہوسکتے اس کے باوجود وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی ٹیم ورثے میں ملے ہوئے توانائی ،معاشی اور انتظامی بحرانوں کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور ان مشکل ترین حالات میں عوام کوزندگی کے ہرشعبہ میں بھرپور ریلیف فراہم کرناپاکستان مسلم لیگ(ن) کی اولین ترجیح ہے۔

اپنے بیان میں فرمان علی مغل نے مزید کہاکہ لوڈشیڈنگ اورکرپشن سمیت بے شمار مسائل ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں بتدریج تمام مسائل پر قابو پا لے گی، مسلم لیگ(ن) ہی وہ واحد جماعت ہے جو قوم کی محرومیوں کاخاتمہ کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے قوم کو غربت ،افلاس ،فاقہ کشی اور خونریزی کے سوا کچھ نہیں دیا،پاکستان مسلم لیگ(ن) سیاسی ایجنڈے کی بجائے قومی ایجنڈے پر تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالناچاہتی ہے۔

نومنتخب چیئرمین فرمان علی مغل نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت توانائی سمیت دیگربحرانوں کے خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے بہت جلد عوام کو لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا مل جائے گا، بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اورمیاں نوازشریف قوم کے محسن ہیں ، ہمیشہ خوشی و غمی میں قوم کے ساتھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :