مسلم لیگ(ن) تنقید پر نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے ،غریب عوام کی بے لوث خدمت ہی پارٹی کا منشور ہے،سردار مہتاب

منگل 12 جولائی 2016 15:35

اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 جولائی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) تنقید پر نہیں عمل پر یقین رکھتی ہے ،،غریب عوام کی بے لوث خدمت ہی مسلم لیگ(ن) کا منشور ہے، مسلم لیگ(ن) کی حکومت زبانی جمع خرچ اور نعروں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،میاں برادران عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

،وزیراعظم پاکستان نے قیام امن کیلئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی قوم نے بھرپور تائید کی ہے- انہوں نے کہاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور بے روزگاری جیسے بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، جنہیں بہتر حکمت عملی سے حل کیاجاسکتا ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو بیشتر مسائل سابق حکمرانوں کی جانب سے ورثے میں ملے ہیں جن میں کرپشن، توانائی اور بدامنی و دہشت گردی کا مسئلہ انتہائی گھمبیر ہے لیکن عوا م کے بھرپور تعاون سے مسلم لیگ(ن) کی حکومت ان مسائل پر قابو پا لے گی-نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ سب مسائل سے مسلم لیگ(ن)کی حکومت تنہا نہیں لڑسکتی ہمیں اپنے تمام اختلافات کو یکسر نظر انداز کرکے پورے قومی جذبے کے ساتھ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوناچاہیے،موجودہ حکومت خلوص کے ساتھ ملکی حالات کو سنوارنے کا عزم رکھتی ہے ،مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکال لے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی-

متعلقہ عنوان :