ایرانی صدر اور بلغاریہ کے وزیر اعظم کے درمیان ملاقات ‘ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
منگل 12 جولائی 2016 13:31
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ دہشت گردی سے مشترکہ مقابلے اور امن کی بحالی کے لئے خطے کے تمام ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے ۔ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور بلغاریہ کے وزیر اعظم بویکو بوریسف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ایران اور بلغاریہ کی قومیں دوطرفہ تعلقات میں فروغ سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا انھوں نے کہا کہ بلغاریہ ایک دوست ملک کی حیثیت سے تمام شعبوں میں، یورپی ملکوں کے ساتھ ایران کے تعلقات میں پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایران کے صدر نے علاقے اور پوری دنیا پر دہشت گردی کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کو اس وقت فروغ ملا جب بعض ملکوں نے علاقے کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے جمہوریت اور دہشت گردی سے مقابلے جیسے کھوکھلے نعرے لگائے اور علاقے میں اختلافات اور قتل و دہشت گردی کی آگ بھڑکا ئی۔(جاری ہے)
انھوں نے دہشت گردی سے مشترکہ مقابلے اور امن کی بحالی کے لئے خطے کے تمام ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے علاقے میں بیجا مداخلت کرکے غلطی کی لیکن اس وقت خطے کے تمام عوام ان غلطیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں۔
اس موقع پربلغاریہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ بلغاریہ ایران کی یورپی منڈیوں تک رسائی میں تعاون کر سکتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے حالات سازگار ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان کا ملک ایرانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک باآسانی رسائی کے لئے علاقے میں نئے کوریڈور کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.