Live Updates

عمران خان نے شادیوں کی ہیٹرک کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 جولائی 2016 13:25

عمران خان نے شادیوں کی ہیٹرک کر لی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12جولائی 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے شادیوں کی ہیٹرک کر لی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی نئی اور تیسری دلہن کا تعلق پاکپتن کے مانیکا گھرانے سے ہے۔ میڈیا ذرائع کےمطابق نئی دلہن مریم مانیکا خاندان کی بہو کی چھوٹی بہن ہے جو کہ لندن میں مقیم ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان کے گذشتہ دورہ لندن کے دوران ان کا نکاح ہوا۔

تقریب میں بوقت پہنچنے کے پیش نظر عمران خان عبد الستار ایدھی کے جنازے میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق خان کی تیسری شادی کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو دن تک متوقع ہے۔عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی لندن ہی میں موجود ہیں۔ نکاح کی تقریب لندن میں ہوئی جو کہ نہایت سادگی سے منعقد کی گئی۔خیال رہے کہ عمران خان نے حال ہی میں بھارتی اخبار کو دئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں تیسری شادی سے متعلق اشارہ دیا تھا۔عمران خان اپنی تیسری شادی کے لیے پُرعزم تھے ، کپتان کا کہنا تھا کہ میں ہار مارنے والوں میں سے نہیں ہوں۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ میں پُر اُمید ہوں کہ میری تیسری شادی کامیاب ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :