وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی اور وطن واپسی نے سیاسی مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے ہیں، بیگم زیب النساء
پیر 11 جولائی 2016 22:49
راولپنڈی ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی ۔2016ء) رکن پنجاب اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما بیگم زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحت یابی اور وطن واپسی نے سیاسی مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے ہیں اور وہ احتجاجی سیاست و منفی حربوں کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔
(جاری ہے)
انہوں نے اپنے ایک بیان میں مخالفین سے کہاکہ وہ اپنی توانائیاں حکومت گرانے میں صرف کرنے کے بجائے قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے پروگرام میں حکومت کا ساتھ دیں اور چور راستوں سے اقتدارپر پہنچنے کی خواہش ترک کرکے جمہوری قدروں کے مطابق آئندہ انتخابات تک انتظار کریں۔
زیب النساء اعوان نے کہاکہ ملک اس وقت تیزی سے قومی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر قیادت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے تکمیل پا رہے ہیں اور حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تیز رفتار ترقی اور اقتصادی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور پہلے کی طرح وہ آئندہ بھی تخریبی سیاست کو مسترد کر کے وزیر اعظم پاکستان پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.