ایدھی غریبوں کے مسیحا اور محروم طبقے کی آواز تھے، رانا محمود علی خان

پیر 11 جولائی 2016 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) عبد الستار ایدھی غریبوں کے مسیحا اور محروم طبقے کی آواز تھے۔ ایدھی نے خدمت کے شعبہ میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انسانیت کی خدمت کیلئے ایدھی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ بات نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہی۔

(جاری ہے)

رانا محمود علی خان نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کا مشن انسانیت کی خدمت تھا۔ ان کاسماجی ادارہ پوری دنیا میں اپنے کام کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ ایدھی ایک فرد تھے لیکن انہوں نے اپنے جذبے اور محنت کے ذریعے اپنے ادارے کا نام روشن کیا۔ عبد الستار ایدھی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کے صاحبزادے ان کا مشن لے کر چلیں گے اور غریب اور مظلوم عوام کی اسی جوش اور جذبے کے ساتھ خدمت کی جائے گا۔

متعلقہ عنوان :