پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے ، ڈاکٹر محمد امجد
پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنوینشن کا انعقاد کرے گی اور 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے
پیر 11 جولائی 2016 22:43
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے پرویز مشرف جلد وطن واپس آکر باقاعدہ سیاست کا آغا زکریں گے۔ پارٹی ملک گیر سطح پر رکنیت سازی مہم اور ورکرزکنوینشن کا انعقاد کرے گی اور 2018 کے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا انہوں نے پیر کو مقامی ہوٹل میں اے پی ایم ایل سندھ کی جانب سے عید ملن پارٹی اور رسم تاج پوشی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ کے صدرسردار غلام رضاخان،سندھ کے سیکریڑی جنرل پیر میاں زبیراور سند ھ کے سیکریٹری اطلاعا ت محمد علی شیروانی نے ڈاکڑ محمد امجدکی تاج پوشی کی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایم ایل کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے اور نہ ہی کسی سے ہمارا اتحاد ہوا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں ۔وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے ہیں اور جلد ان کی واپسی ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ حکمراں ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں ۔یہ تبدیلی اے پی ایم ایل ہی آئندہ انتخابات میں لائے گی اوراگلی حکومت میں اے پی ایم ایل کا اہم کردا ر ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قا ئدپرویز مشرف مجھے جوذمے داری دی تھی ۔آج آپ لوگوں کی مدد سے ہم نے تما م صو بوں،ڈویثرن ، اضلاع ،تحصیل اور یو نین کو نسل تک تنظیم سازی مکمل کر لی ہے اور آنے وا لے دنوں میں دبئی میں ہو نے وا لی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پرویز مشرف کو اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی مکمل ہو نے کی رپورٹ پیش کریں گے اور اس کے بعد ملک بھر میں پارٹی بھرپور انداز میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.