نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس کا فیصلہ

پیر 11 جولائی 2016 22:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیتی ریفرنس منعقدکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں تعزیتی ریفرنس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل پریس کلب ایگزیکٹو/ گورننگ باڈی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ان کی اعلیٰ خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ عبدالستار ایدھی نوجوان نسل کے لئے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ایک فقید المثال شخصیت کے مالک تھے۔ جنہوں نے انسانیت کی بلاتفریق مذہب، رنگ و نسل خدمت کر کے رہتی دنیا تک ایک مثال قائم کر دی جن کی انسانیت کے لئے خدمات بغیر کسی ذاتی مفاد اور غرض کے تھیں۔