متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اجلاس 19جولائی کو اسلام آباد میں طلب ، حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک کے آغاز پر غور کیا جائے گا

پیر 11 جولائی 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اجلاس 19جولائی کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا جس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک کے آغاز پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اجلاس 19جولائی کو شام 6بجے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں طلب کر لیا گیا جس میں متحدہ اپوزیشن کی 9جماعتیں شرکت کریں گی ۔

اجلاس میں حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کی میزبانی ایک جماعت نہیں ساری جماعتیں کریں گی اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے کے امکانات بھی پیدا کئے جا رہے ہیں ۔اجلاس میں عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کی بھی شرکت متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :