Live Updates

شادی پر میرا یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے: عمران خان

muhammad ali محمد علی پیر 11 جولائی 2016 22:35

شادی پر میرا یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے: عمران خان

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ شادی پر میرا یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تیسری شادی کے سوال پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ہمت ہارنے والوں میں سے نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

شادی پر میرا یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے۔ شادی صحیح چلے تو یہ زندگی گزارنے کا انتہائی مہذب طریقہ ہے۔ لیکن چونکہ طلاق سے بری کوئی چیز نہیں اس لیے تیسری بار زیادہ محتاط رہوں گا۔ 60 سال کی عمر میں شادی کرنا 30 سال کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں ہے۔ اس عمر میں رشتہ تلاش کرنا آسان نہیں لیکن پھر بھی آپ کچھ کہہ نہیں سکتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :