سندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹرسیسی فاروق لغاری کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

پیر 11 جولائی 2016 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ میں ڈائریکٹرسیسی فاروق لغاری کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے فاروق لغاری کی قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو درخواست گزار کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فاروق شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے فاروق لغاری کی دو ہفتوں کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کو دوہفتوں تک گرفتار نہ کریں اور درخواست گزار بھی نیب سے تعاون کرے۔ عدالت نے نیب سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ ملزم فاروق لغاری پرسندھ ایمپلائزسوشل سیکیورٹی میں غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :