سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور طریقہ کار کے خلاف درخواست کی سماعت

پیر 11 جولائی 2016 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ اور طریقہ کار کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست ناظم ایف حاجی، پائلر اور دیگر این جی اوزکی جانب سے دی گئی ۔

(جاری ہے)

نیپرا نے قرار دیا ہے کہ کے الیکٹرک کے پاس پیداواری صلاحیت ہے، لوڈشیڈنگ نہیں کرسکتی ۔ کے الیکٹرک چندصارفین کی بجلی چوری کی سزاپورے علاقے کو لوڈشیڈنگ کرکے دیتی ہے۔ نیپرا نے قرار دیا ہے کہ بجلی چوری پر پورے علاقے کی بجلی بند نہیں کی جاسکتی۔ عدالت وزارت پانی بجلی، نیپرا و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ کیس کی سماعت جسٹس عرفان سعادت کے دو رکنی بینچ نے کی۔