وزیر اعظم کی صحت یابی اور وطن واپسی نے سیاسی مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے ،بیگم زیب النساء اعوان

پیر 11 جولائی 2016 22:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) رکن پنجاب اسمبلی و پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی رہنما بیگم زیب النساء اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی صحت یابی اور وطن واپسی نے سیاسی مخالفین کے حوصلے پست کر دیئے ہیں اور وہ احتجاجی سیاست و منفی حربوں کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں مخالفین سے کہاکہ وہ اپنی توانائیاں حکومت گرانے میں صرف کرنے کے بجائے قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے پروگرام میں حکومت کا ساتھ دیں اور چور راستوں سے اقتدارپر پہنچنے کی خواہش ترک کرکے جمہوری قدروں کے مطابق آئندہ انتخابات تک انتظار کریں ۔

زیب النساء اعوان نے کہاکہ ملک اس وقت تیزی سے قومی ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی زیر قیادت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تیزی سے تکمیل پا رہے ہیں اور حکومت توانائی کے بحران سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ملک کی تیز رفتار ترقی اور اقتصادی خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھار ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئین ہیں اور پہلے کی طرح وہ آئندہ بھی تخریبی سیاست کو مسترد کر کے وزیر اعظم پاکستان پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :