ایس آئی یواسلام آباد کی کا رروائی، میٹرو بس، مختلف ہاسٹلز، گھروں و رش والی جگہوں سے جیب تراشی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 پیشہ وراورسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 4 مسروقہ موبائل ،نقدی، شناختی کارڈو دیگر اشیا ء برآمد

پیر 11 جولائی 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )کی کا رروائی، میٹرو بس، مختلف ہاسٹل ہائے، گھروں و دیگرعوام کی رش والی جگہوں سے جیب تراشی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 پیشہ وراورسابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے 04عددمسروقہ موبائیل ،نقدی، شناختی کارڈو دیگر اشیا ء برآمد۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد، اوکاڑہ و دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں دوران سفر جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نیکے احکامات کی روشنی میں ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی ، سی آئی اے بشیر احمد نون ، سب انسپکٹر محمد اعظم، اے ایس آئیزسلیمان شاہ، اظہر حسین معہ توقیر جعفری ،ذوالفقار علی،زاہد حسین، ساجد خان، شاہین اورعلی اصغر پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں ، پولیس ٹیمو ں نے تمام تر ضر وری وسائل بر ؤ ے کا ر لا تے ہو ئے میٹرو بس،مختلف ہاسٹل ہائے،گھروں و دیگرعوام کی رش والی جگہوں سے جیب تراشی کرنے والے04 پیشہ ور ملزمان کومخبر کی اطلاع پرگرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں زاہد اقبال ولد منصب علی ساکن چک نمبر225ر ب حال مکان نمبر273 گلی نمبر4محلہ الہی آباد عمر فاروق روڈ فیصل آباد،زاہد محمودعرف زدی ولد ذوالفقارعلی ساکن محلہ جھگیاں شہاب دین مکان نمبر19گلی نمبر8تھانہ نواں کوٹ نزدبکر منڈی لاہور ،رمضان ولد عبدالمجید ساکن چک نمبر77/HRتھانہ سٹی فورٹ عباس بہاولنگر اوربابر حسین ولد دلبر حسین ساکن بدادی تکیہ محلہ عثمان آباد ڈاکخانہ شنکیاری مانسہرہ شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل، نقدی31ہزار روپے، اصلی شناختی کارڈو دیگر متفرق کارڈزوغیرہ برآمدکر لیے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جیب تراشی کی متعددوارداتوں کا انکشاف کیا ان ملزمان میں سے ملزم مندرجہ سیریل نمبر1عرصہ25سال سے جبکہ دیگر ملزمان عرصہ قریب8/10سال سے جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،مورخہ23-05-16بوقت 02:00بجیدن مسمی اعجاز احمد ولد ملک عبدالرزاق ساکن قاسم آباد راولپنڈی مورخہ01-07-16کو فیصل مسجد جمعہ کی نماز پڑھنے گیا جہاں اس کی جیب کٹ گئی جس میں اصل شناختی کارڈ، وزیٹنگ کارڈز اور نقدی وغیرہ موجود تھی جس کی نسبتمقدمہ نمبر204مورخہ10-07-16بجرم379ت پ تھانہ مارگلہ درج رجسٹر ہوا مقدمہ ہذا کی مکمل برآمدگی ہو چکی ہیں۔

مورخہ30-06-16کو ان ملزمان نے فیض آباد بس سٹینڈ پر عمران ساکن چارسدہ کی جیب سے سام سنگ گلیکسی موبائیل چوری کیا جو بھی برآمد ہو چکا ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے مندرجہ بالا مقدمات کی وارداتوں کی علاوہ ضلع اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور،فیصل آباد، اوکاڑہ و دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں دوران سفر جیب تراشی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیاتمام ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور قبل ازیں اسی قسم کی وارداتوں میں متعدد مرتبہ جیل کی ہوا کھا چکے ہیں،ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں متعلقہ تھانہ جات سے پڑتال ریکارڈ کروائی جارہی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیموں کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اورنقدانعاما ت دینے کا اعلا ن کر تے ہو ئے کہا شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی میں کر دار ادا کر نے والے پولیس افسر کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے آئی جی اسلام آ باد سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :