برطانوی خاتون کے کیفے پر 20سے زائد افراد کا حملہ ، سامان سڑک پر پھینک کر قبضہ کر لیا

خاتون نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے پو لیس کو کاروائی کی درخواست دیدیا

پیر 11 جولائی 2016 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی رہائشی خاتون رابعہ ضیا ء کے کیفے پر 20سے زائد مسلح افراد کا حملہ ‘1کروڑ سے زائد کا سامان سڑک پر پھینک کر قبضہ کر لیا جبکہ خاتون نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے پو لیس کو کاروائی کی درخواست دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز ایم ایم عالم روڈ پر اربن کیفے کے نام سے کیفے چلانیوالی رابعہ ضیاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سوموار کی صبح طاہر نامی شخص نے 20سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر کے نہ صرف توڑ پھوڑ کی ہے بلکہ میر ے کیفے کا سامان بھی سڑک پر پھینک دیا اور بعدازں اسلحہ بردار غنڈوں کے کیساتھ قبضہ کر لیا جسکے خلاف میں نے پولیس کو بھی باقاعدہ درخواست دیدی ہے میرا مطالبہ ہے کہ مقدمہ درج کر کے ذمہ داروں کو گر فتار میرے نقصان کا ازالہ کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :