اپوزیشن کو احتجاج کا حق حاصل، املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا‘ انتظار کر رہا ہوں ایک دوسرے کو چور کہنے والے کنٹینر پر کب اکٹھے ہونگے‘چور ڈاکو وزیر اعظم کے احتساب کی باتیں کر رہے ہیں ، احتساب سب کا ہونا چاہیے،

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے بات چیت

پیر 11 جولائی 2016 22:06

اسلام آباد/سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اگر احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچایا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا‘ انتظار کر رہا ہوں ایک دوسرے کو چور کہنے والے کنٹینر پر کب اکٹھے ہونگے‘چور ڈاکو وزیر اعظم کے احتساب کی باتیں کر رہے ہیں, احتساب سب کا ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیر کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ انتظار کر رہے ہیں کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے کنٹینر پر کب اکٹھے ہونگے؟ انہوں نے کہا کہ چور ڈاکو وزیر اعظم کے احتساب کی باتیں کر رہے ہیں۔ احتساب سب کا ہونا چاہیے، حکومت پر اگر کوئی الزام ثابت ہوا توعوام انہیں چوک میں الٹا لٹکا دیں۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ برسات میں اکثر سیاسی مینڈک ندی نالوں سے باہر آجاتے ہیں لیکن بڑا سیلابی ریلا انہیں بھی بہا کر اپنے ساتھ لے جائے گا اور یہ دیکھتے رہ جائے گے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیئے تھا کہ عبدالستار ایدھی کے جنازے کو کندھا دیتے لیکن وہ سازشوں کو کامیاب بنانے کے لیے جان بوجھ کر لندن روانہ ہوگئے۔