عبدا لستار ایدھی بے سہار ا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور وہ پاکستان کی پہچان تھے

قا ئد ملت جعفر یہ علامہ سید سا جد علی نقوی کا تعزیتی پیغام

پیر 11 جولائی 2016 21:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے معروف سماجی رہنماء اور بے سہارا افراد کے خدمت گزار عبد الستار ایدھی کی رہائش گاہ پر جا کر فیصل ایدھی کو قا ئد ملت جعفر یہ علامہ سید سا جد علی نقوی صاحب کا تعزیتی پیغام پہنچا یا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف سماجی شخصیت محسن انسانیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم انسانیت عبدا لستار ایدھی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگاعلامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عبدا لستار ایدھی بے سہار ا لوگوں کے محسن تھے انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی اور وہ پاکستان کی پہچان تھے ، ان کی یتیم پروری اور غریب پروری لائق تحسین ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کا خلا کبھی پُر نہ ہو گا ،ان کا کوئی نعم البدل نہیں اورقوم عظیم محسن سے محروم ہو گئی ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے بیوہ بلقیس ایدھی اور ان کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے نام اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ مرحوم عبدالستار ایدھی کے خدمت خلق کے مشن کوہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،وہ پاکستا ن کا ایک اثاثہ تھے اور محروم طبقے سے پیار کر نیوالے اور بے سہارا لوگوں کے محسن تھے ۔علامہ ساجد نقوی نے اس موقع پرسوگوارخاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر و جمیل عطا فرمانے اور مرحوم کی بلندی درجات و مغفرت کیلئے دعا کی۔