امجد صابری کے قاتلوں کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے،مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر
پیر 11 جولائی 2016 21:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے لیاقت آباد میں معروف قوال امجد فرید صابری کے گھر جاکر ان کے بھائی ثروت صابری اور عظمت صابری سے تعزیت کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ امجد صابری پاکستان کا بڑا سرمایہ تھے اور ان کے قاتل اگر گرفتار نہ کئے گئے تو اس کے ملک میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
اس لئے فوری طورپر قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ امجد صابری کراچی ہی نہیں پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی منفرد شناخت رکھتے تھے ۔ انہوں نے جس طرح اپنی قوالیوں کے ذریعے صوفیائے کرام کے پیغام کو عام کیا وہ اپنی مثال آپ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت میں بیٹھے اندرون سندھ کے وہ لوگ جنہیں کراچی اور شہری علاقوں کے عوام سے کوئی سروکار نہیں انہیں کی نااہلی کی وجہ سے امجد صابری جیسے لوگ سرے راہ شہید کردیئے جاتے ہیں اور صوبائی حکومت سوائے لفظی ہمدردی کے عملی طورپر کچھ نہیں کرتی۔
اس سے پہلے بھی اس شہر میں انتہائی ہائی پروفائل افراد دہشت گردی کی نذر ہوچکے ہیں لیکن ان کے قاتلوں کو نہ تو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان کے لواحقین کی کوئی داد رسی کی گئی۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ صوبائی حکومت کراچی کے عوام کو تحفظ دینے کے بجائے کراچی کے وسائل کو لوٹ کر اندرون سندھ اور بیرون ملک منتقل کررہی ہے۔ کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اور اس وقت جو امن اور اس حوالے سے جو صورتحال بہتر ہے اس کی بھی وجہ صرف اورصرف رینجرز کی ذاتی کوششیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ MIT امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھے گی اور ہم اپنی سطح پر ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں اور آواز بلند کررہے ہیں۔ اب حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طورپر امجد صابری کے قاتلوں کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔ بصورت دیگر پورے کراچی میں اس حوالے سے شدید ردِ عمل ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اٹارنی جنرل آفس کا عدالتوں میں ٹیکس معاملات میں قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین ایف بی آر کو خط
-
حکومت کی پوری توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے، ملک کے معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وزیراعظم عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد ..
-
ٹیلی کام آپریٹرز کی عالمی تنظیم ”جی ایس ایم اے“ کا ایف بی آر کی جانب سے صارفین کی سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار
-
امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا افغانستان سے متصل پاکستانی علاقے کا دورہ
-
کینا ل روڈ پر عجیب و غریب لائٹس لگا کر عوامی پیسے کو ضائع کیا گیا،سماعت کے دوران جسٹس شاہد کریم کے ریمارکس
-
حکومت کی نان فائلرز کے خلاف نئی حکمت عملی، سمیں بند نہ ہوئیں تو اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس لگایا جائیگا
-
وزیراعظم محمدشہبازشریف کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ ھزاع بن سلطان بن زید آل نیہان کےانتقال پر اظہار تعزیت
-
گورنرسندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل میں 2.8 ارب ڈالرز بھیجے
-
اسرائیلی حکومت غیر قانونی اقدامات کررہی ہے، منیر اکرم
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
احسن اقبال کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن چین کے چیئرمین سے ملاقات، سی پیک سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.