مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے متحد ہو جائیں، حرمِ مدینہ میں دہشتگردی کرنے والے جہنم کے کتے ہیں‘ خارجی فتنہ کی سرکو بی کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہو چکا ہے، مودی کے یاروں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں شکست ہو گی
چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدر ضا کی وفود سے گفتگو
پیر 11 جولائی 2016 21:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران ٹیکس چور ی اور منی لانڈرنگ کے مجرم ہیں، مسلمان حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے متحد ہو جائیں، حرمِ مدینہ میں دہشتگردی کرنے والے جہنم کے کتے ہیں، خارجی فتنہ کی سرکو بی کیلئے امت کا اتحاد ضروری ہو چکا ہے،عید قربان سے پہلے حکومت کی قربانی ہو گی، مودی کے یاروں کو آزاد کشمیر کے الیکشن میں شکست ہو گی۔
وہ پیر کو یہاں مختلف وفود سے ملاقا ت میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہٹاؤ تحریک کی تیاریاں مکمل ہیں اور اب کو ئی معجزہ ہی حکومت کو بچا سکتا ہے۔آدم خور نظام نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔جمہوریت کو کرپشن کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خطرناک رجحان ہے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ خارجی ٹولہ اپنے سوا تمام مسلمانوں کو واجب القتل سمجھتا ہے۔
ملک کو قانون اورمساوات پر مبنی حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔امانت میں خیانت کے کلچر نے سیاسی ، سماجی اور معاشی نظام کو تباہ کردیا ہے۔عوام سے بیگانہ موروثی سیاست کو جمہوریت کہنا مذاق ہے۔اپوزیشن کا اتحاد توڑنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ حکمرانوں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات نہ کرواکر اپنے لئے کنواں کھودا ہے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ افغان مہاجرین نے دس لاکھ ملازمتوں پر قبضہ کررکھا ہے۔افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نام نہاد جمہوری طماشے سے بیزار ہے۔عدل و انصاف پر مبنی پاکیزہ معاشرہ قائم کرنے کی ضروت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.