تین سال قبل شروع کیا گیا معاشی اصلاحات کا پروگرام آئندہ بھی اسی جذبے سے جارہے گا، معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ،3 سال کے دورانیہ میں حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے ، اس کیلئے حکومت کو مشکل ، سخت اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کابیان

پیر 11 جولائی 2016 21:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تین سال قبل شروع کیا گیا معاشی اصلاحات کا پروگرام آئندہ دو سالوں میں بھی اسی جذبے سے جارہے گا، معاشی اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور تین سال کے دورانیہ میں حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے ، معاشی استحکام کے لئے حکومت کو مشکل ، سخت اور غیر مقبول فیصلے کرنا پڑے ۔

پیر کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں تین سال قبل معاشی اصلاحات کا شروع کیا گیا پروگرام اگلے دو سال بھی اسی جذبے سے جاری رہے گا۔ معاشی اصلاحات کے فوائد سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

معاشی حالات میں بہت بہتری آ رہی ہے ۔ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرنے کے لئے کئی سخت اور غیر مقبول فیصلے کئے اور آئندہ تین سال کے عرصہ میں اصلاحات کی بدولت معاشی اوستحکام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی ۔

سٹیٹ بینک ، سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان اور ایف بی آرکی اصلاحات سے معیشت پر مثبت اثرات رونما ہوئے ۔ وزیراعظم نوازشریف اصلاحاتی ایجنڈا پر عمل درآمد میں تسلسل سے معاشی فوائد مزید مستحکم ہوں گے اور شرح نمو میں اضافہ، غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گااور ملکی معیشت کی ترقی میں کردارادا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :