لاہور چڑیا گھر نے گزشتہ برس ریکارڈ آمدن حاصل کی جو ایک کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی

عید کے پانچویں روز بھی وزیٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے

پیر 11 جولائی 2016 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ءلاہور چڑیا گھر نے گزشتہ برس ریکارڈ آمدن حاصل کی جو ایک کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ عید کے پانچویں روز بھی وزیٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شفقت علی کے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سال لاہور چڑیا گھر کو عید کے موقع پر ایک کروڑ روپے آمدن ہوئی ہے جبکہ 44ہزار سے زائد وزیٹرز کم ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فرسٹ اور پارکنگ کی پریشانیوں کے باعث 44ہزار وزیٹر کم آئے ہیں مگر ٹکٹوں میں مد میں اضافے کے تحت عید کے پانچوں دنوں تک 2لاکھ 88ہزار وزیٹر کی آمد پر لاہور چڑیا گھر کو ایک کروڑ آمدن ہوئی ہے جو سابقہ آمدن کے حساب سے ریکارڈ آمدن ہے۔

متعلقہ عنوان :