ڈاکٹر طاہر القادری کل تین روزہ دورے پر لندن جائیں گے

پیر 11 جولائی 2016 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ءپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تین روزہ دورے پر لندن جائیں گے۔ طاہر القادری قطر ایئر ویز کی پرواز 621 کے ذریعے براستہ ابوظہبی لندن جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کی لندن روانگی کل بروز بدھ 13جولائی کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوگی جہاں وہ تین روزہ قیام کرنے کے بعد 17 جولائی کو واپس لاہور پہنچیں گے۔ توقع ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے لندن قیام کے دوران ان کی ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ہوگی۔ ملاقات میں دونوں رہنما پانامہ لیکس کے ایشو پر شروع کی جانے والی احتجاجی تحریک پر تبادلہ خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :