آرمی چیف کے وقت پر ریٹائرمنٹ کے اعلان سلام پیش کیا ، پاکٹ یونین جنرل راحیل شریف کی عزت اور ناموس کی دشمن ہے ، آرمی چیف کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے
مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو
پیر 11 جولائی 2016 21:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وقت پر ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تو ہم سب انہیں سلام پیش کیا ، پاکٹ یونین جنرل راحیل شریف کی عزت اور ناموس کی دشمن ہے ، جنرل صاحب کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے ۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آرمی چیف نے دہشتگردوں کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کئے ہیں اور ملک سے دہشتگردوں کا صفایا کیا ہے ۔
جنرل صاحب کی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جب انہوں نے وقت پر اپنا ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تو تب بھی ہم نے انہیں سلام پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو پتہ بھی نہیں ہوتا اور پاک آرمی دہشتگردوں کا صفایا شروع کر دیتی ہے ۔(جاری ہے)
مولا بخش چانڈیو نے آرمی چیف کی حمایت سے متعلق آویزاں بینرز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکٹ یونین، راحیل شریف کی عزت اور ناموس کے دشمن ہیں ۔
جنرل صاحب کو ان سے ہوشیار رہنا چاہیے ۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ایوب خان ، ضیاء الحق اور مشرف کے لئے بھی پاکٹ یونین کی طرف سے ثنا خوانی کی گئی ۔ ضیاء حمایت تحریک بھی بنائی گئی تھی مگر نتیجہ کچھ نہیں نکلا ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ایسے بورڈ لگانے والوں کے مقاصد کیا ہیں اب یہ ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔ آرمی چیف صاحب آپ کی لوگوں کے دل میں بڑی عزت اور احترام ہے ۔ امید ہے وہ جو بھی فیصلہ کریں گے اپنے نام ، عزت اور اصولوں کے مطابق ہی کریں گے ۔ ان ثنا خوانوں سے کسی کو آج کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.