پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ درست سمت گامزن ہے ، سی پیک کی بروقت تکمیل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مغربی روٹ کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،اس سلسلے میں باقاعدگی سے مجھے آگاہ کیا جائے، اقتصادی راہداری کے حوالے سے طویل مدتی پلان کے تعین کی ضرورت ہے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

پیر 11 جولائی 2016 21:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جولائی ۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کی بروقت تکمیل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مغربی روٹ کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے انہیں آگاہ کیا جائے۔

وہ پیر کو یہاں پلاننگ کمیشن میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔اجلاس کا مقصد سی پیک کے مختلف منصوبوں بشمول توانائی ، گوادر ، انفراسٹکچر سمیت دیگر کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کی کہ مغربی روٹ کی بر وقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے انہیں آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اقتصادی راہداری کے حوالے سے طویل مدتی پلان کے تعین کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گوادر کے کچھ منصوبوں کی اگلے ماہ اگست میں جشن آزادی کے موقع پر گراؤنڈ بریکننگ کی جائے۔وفاقی وزیر نے گوادر بین القوامی ائیرپورٹ اور گوادر بندرگاہ منصوبوں پر کام کو تیز کرنی کی ہدایت جاری کی۔توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ پورٹ قاسم ، تھر ، حبکو کوئلہ اور ساہیوال پاور پلانٹ اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کو تلقین کرتے ہو ئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے حالات سازگار بنانے کو یقینی بنایا جایا۔

متعلقہ عنوان :