انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں 48غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ملزمان پر دھرنوں کے دوران کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں

پیر 11 جولائی 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں 48غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران تین ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ 48ملزمان غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری سمیت پیش ہونے والے دیگر ملزمان کو حاضری سے استثنی دے دیا تھا جبکہ مسلسل غیر حاضرملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 22اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزمان پر دھرنوں کے دوران کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :