وزیراعلیٰ شہبازشریف کا تحریک پاکستان کے کارکن ڈاکٹر شبر حسن کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 11 جولائی 2016 20:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تحریک پاکستان کے کارکن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر شبر حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :