عامر کی مضبوط ذہنی صلاحیت توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم دیگی،کوچ ایس ایس جی سی عتیق الزمان

پیر 11 جولائی 2016 19:50

عامر کی مضبوط ذہنی صلاحیت توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم دیگی،کوچ ایس ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) محمد عامر کو کرکٹ کے میدان میں دوبارہ واپس لانے والے سابق وکٹ کیپر اور سوئی سدرن گیس کارپوریشن (ایس ایس جی سی) کے کوچ عتیق الزمان ہیں جنہوں نے محمد عامر کی کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔محمد عامر کی غیر معمولی کارکردگی کے بارے میں ایس ایس جی سی کے کوچ عتیق الزمان کا کہنا تھا کہ برطانوی میڈیا سے محمد عامر کی عمدہ کارکردگی برداشت نہیں ہوئی اس لیے اسے بدنام کرنے اور اس کی خود اعتمادی کو ختم کرنے کے لیے برطانوی میڈیا نے اوچھے ہتھکنڈے اپنائے، لیکن عامر کی مضبوط ذہنی صلاحیت اس کی توجہ مرکوز کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ عامر کو 5 سال کرکٹ سے دور رہنے کے بعد مشکلات پیش آئینگی لیکن عامر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی پر کئی کھلاڑیوں کی ناراضی کو یاد کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں نے اس کی واپسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن ہم نے اس صورتحال کا بہتر طریقے سے سامنا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو کہا کہ عامر اپنی سزا بھگت چکا ہے اور کرکٹ کھیلنا اس کا حق ہے، جس کے بعد کئی کھلاڑیوں نے عامر کا خیر مقدم کیا اور جب قومی ٹیم میں کئی کھلاڑیوں نے عامر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر کی بھرپور حمایت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ستمبر میں محمد عامر نے پابندی ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک کلاس کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور انہوں نے قائد اعظم ٹرافی میں ایس ایس جی سی کی نمائندگی کرتے ہوئے لاہور بلیوز کے خلاف 34 اوورز میں 71 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھی۔۔

متعلقہ عنوان :