راولپنڈی ، چاند رات سے عید تعطیلات میں اندھے قتل کی4وارداتوں سمیت لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی بنا پر 2خواتین اور1خواجہ سرا سمیت7افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

ڈکیتی ، چوری اور رہزنی کی 19وارداتوں میں شہری 8گاڑیوں1موٹر سائیکل ،1کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم، ضلعی پولیس بھی عید مناتی رہی

پیر 11 جولائی 2016 19:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) راولپنڈی میں چاند رات سے عید الفطرکی پانچ تعطیلات میں اندھے قتل کی4وارداتوں سمیت لڑائی جھگڑوں اور دشمنی کی بنا پر 2خواتین اور1خواجہ سرا سمیت7افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، ڈکیتی ، چوری اور رہزنی کی 19وارداتوں میں شہریوں کو 8گاڑیوں1موٹر سائیکل ،1کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیاجبکہ ضلعی پولیس بھی عید مناتی رہی ہفتہ عید الفطر کے دوران ریکارڈ پر آنے والے واقعات میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک درزیاں نے نامعلوم افراد نے ماتھے پر گولی مار کر 42سالہ خواجہ سرا میر احمدسکنہ کھوکھر روڈ لاہور کو موت کے گھاٹ اتار دیا جو یہاں کرائے کے مکان میں رہتا تھا ،تھانہ ویسٹریج کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گردن میں گولی مار27سالہ نامعلوم شخص کو ابدی نیند سلا دیا جبکہ ملزمان نعش گلی نمبر6پلی کے نیچے پھینک کر فرار ہو گئے،تھانہ سول لائن اور تھانہ کہوٹہ کے علاقے سے بھی 2 نامعلوم افراد کی نعشیں ملی جنہیں قتل کر کے ویرانے میں پھینک دیا گیا تھا ،تھانہ مندرہ کے علاقے ناجائز تعلقات کے شبہ میں ندیم اور عامر نے اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ اختیاز کو اپنے گھر بلا کر کرنٹ لگا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک مقدم میں رشتہ کے تنازعے پر مسماة بصری بی بی کو اس کی جواں سال بیٹی نبیلہ سمیت قتل کر دیا گیا، ادھر ڈکیتی کی 3وارداتوں میں تھانہ کینٹ کے علاقے میں الجنت مال کے قریب نامعلوم افراد نے اظہر سے نقدی اور موبائل چھین لی،تھانہ سول لائن کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پھلوں کی دکان پر موجود خاتون تبانہ سہیل سے گن پوائنٹ پر اس کا پرس چھین کر فرار ہو گئے جس میں 1لاکھ امریکی ڈالر، 3لاکھ روپے نقد ،ہیرے کی انگوٹھیاں اورطلائی زیورات موجود تھے،تھانہ سول لائن کے علاقے شیر زمان کالونی لین7میں حساس ادارے کے افسراصغر عباس اور اس کے اہل خانہ سے گھر کے سامنے3مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 600امریکی ڈالر،40ہزار روپے نقدی،طلائی زیورات اور موبائل چھین لئے ، اسی طرح گاڑی و موٹر سائیکل چوری کے واقعات میں تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے کمرشل مارکیٹ سے عسکری بنک کے منیجرحسیب احمد کی جی ایل آئی کار نمبرایس ایم405اورای بلاک سے شہر یار کی کار نمبربی ڈبلیو156،تھانہ نصیر آباد کے علاقے چوہڑ چوک سے دوست محمد کی مہران کار نمبرآئی ڈی ٹی 3960،تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ سے احمدخان کی مہران کار نمبرآر این559اور ہاتھ چوک صدر سے عطاء اللہ کی سوزوکی کیری وین نمبرجے ایس913،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے ڈیفنس کالونی سے خرم کی سوزوکی کیری وین نمبرآر آئی اے3408اورتھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی سے محمد نوید کا موٹر سائیکل نمبرآر آئی این 9149جبکہ تھانہ واہ کے علاقے لوسر شرفو سے شکیل کی کار نمبرایل ایکس ایم7118اورتھانہ مندرہ کے علاقے رمیال سے نثار کی سوزوکی کیری وین نمبرآر آئی اے445چوری ہو گئی،جبکہ چوری کے مختلف واقعات میں تھانہ صادق آبادکے علاقے اے بلاک میں اہل خانہ کی عدم موجودگی میں حاجی زاہدکے گھر سے 5ہزارپاؤنڈ،اڑھائی ہزار ڈالر،ساڑھے4ہزار یورو،16ہزار درہم،10لاکھ ایرانی ریالاور2لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی اڑا لی گئی ،تھانہ نصیر آباد کے علاقے رینج روڈ پر عمر اقبال اور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر 10لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور5لاکھ90ہزار روپے نقدی لے اڑے ،تھانہ ائر پورٹ کے علاقے سی بلاک رحمت آباد میں نامعلوم چور علی اصغر کے گھر کے تالے توڑ کر 3لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گئے جبکہ اسی تھانہ کے علاقے اسلم ایونیو سکیم تھری سے نامعلوم چور عبداللہ کے گھر سے 2900سعودی ریال،طلائی بریسلٹ، 3ٹیبلٹ، 3موبائل، 25گھڑیاں اور لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں وحید رسول کی دکان سے15لاکھ روپے چوری ہوگئے،تھانہ کلر سیداں کے علاقے میں رب نواز کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور 7تولے طلائی زیورات چوری ہو گئے ،تھانہ سول لائن کے علاقے لالکرتی میں سیف اللہ کے گھر طلائی زیورات ،کیمرہ، موبائل اور لیپ ٹاپ چوری ہو گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راولپنڈی میں چوری ڈکیتی اوررہزنی کے بیشترواقعات میں پولیس مقدمہ ہی درج نہیں کرتی ۔

متعلقہ عنوان :