قیام پاکستان کا مقصدایک مثالی اسلامی معاشرے کا قیام تھا،جسٹس خلیل الرحمن خان
فلازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہونیوالے اس ملک کی قدر کریں نئی نسلوں کی تعلیم وتربیت اساتذہ کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے آج کا استاد تاجر بن چکا ہے،نظریاتی سمر سکول کے اٹھارہویں روز طلبا و طالبات سے خطاب
پیر 11 جولائی 2016 19:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جولائی ۔2016ء) قیام پاکستان کا مقصدایک مثالی اسلامی معاشرے کا قیام تھا۔ لازوال قربانیوں کے بعد حاصل ہونیوالے اس ملک کی قدر کریں۔ نئی نسلوں کی تعلیم وتربیت اساتذہ کی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے آج کا استاد تاجر بن چکا ہے۔ ان خیالات کااظہار سابق چیف جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ، شاہراہ قائداعظم لاہور میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد نظریاتی سمر سکول کے اٹھارہویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ماہر تعلیم ادیب جاودانی، پروفیسر ڈاکٹر پروین خان اور سیکرٹری نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید بھی موجود تھے۔نظریاتی سمر سکول کا انعقاد نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔(جاری ہے)
پروگرام کے باقاعدہ آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طالبعلم محمد ارحم علی نے تلاوت کلام پاک جبکہ حمزہ علی نے ہدیہٴ نعت پیش کیا ، پروگرام کی نظامت کے فرائض محمد احمد حنان نے انجام دیے۔
چیف جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان نے کہا آپ بچے خوش قسمت ہیں کہ ایک آزاد قوم میں پیدا ہوئے، میں ایک غلام قوم میں پیدا ہوا اوریہ تحریک پاکستان کے عروج کا دور تھا۔ اُ س وقت قائداعظم علامہ محمد اقبال کے تصور پاکستان کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ 1940ء میں مسلمانان برصغیر نے قائداعظم کی قیادت میں قرارداد پاکستان کی منظوری کے ذریعے الگ آزاد وطن کا مطالبہ کیا۔ یہ ملک اس لحاظ سے منفرد اہمیت رکھتا ہے کہ اس کا نظریہ اس کے قیام سے پہلے ہی موجود تھا۔ مسلمان ہر لحاظ سے ہندوؤں سے الگ قوم ہیں اور یہی نظریہ قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔ ایک مسلمان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد اللہ تعالیٰ کے احکامات کو نبی کریم کے طریقوں کے مطابق گزارنا ہے۔آپ قرآن پاک کی تعلیم لازمی حاصل کریں۔ ماں باپ اور اساتذہ کی عزت و احترام کریں۔ ادیب جاودانی نے کہا بدقسمتی سے ہمارے نصاب تعلیم میں تحریک پاکستان کے حوالے سے بہت کم مواد شامل ہے۔ نصاب تعلیم میں مشاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات کے ساتھ ساتھ میرا مطالبہ ہے کہ عبدالستار ایدھی کی حیات وخدمات کو بھی شامل کیا جائے۔ ہمارے ہاں خواندگی کی شرح 60فیصد بتائی جاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواندگی کی شرح 30فیصد ہے۔ خواندگی کی شرح میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ پروفیسرڈاکٹر پروین خان نے کہا کہ نئی نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہے۔آپ نے ہی اس ملک کی حفاظت کا فریضہ انجام دینا ہے۔ مسلمانان برصغیر نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے قائداعظم کی قیادت میں اپنا تن من دھن قربان کر دیا۔ اس خطہ میں صوفیائے کرام کی بدولت اسلام پھیلا۔ نئی نسل تعلیم پر توجہ دے اور ہمیشہ سچ بولنے کی عادت ڈالے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی قدر کریں۔ بعدازاں سوال وجواب کی نشست ہوئی۔ آخر میں طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ علاوہ ازیں نظریاتی سمر سکول کے طلباو و طالبات نے غازی علم الدین شہید ، محمد مالک شہید اور میجر شبیر شریف کے مزارات پر حاضری دی ۔ اس موقع پر انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.